Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertise

Biggest reason for success |Honesty | Especially financial success | کا میابی کی سب بڑی وجہ



Biggest reason for success  |Honesty | Especially financial success | کا میابی کی سب بڑی وجہ
Biggest reason for success  |Honesty | Especially financial success | کا میابی کی سب بڑی وجہ 


ايمان داری .

دنیا میں کا میابی  خصوصا مالی   کا میابی کی سب بڑی وجہ ایمان داری ہے اور ناکامی کی بڑی وجہ بددیانتی ہے۔

 ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:

  آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا" اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم  سب سے زیادہ اچھی کمائی کون سی ہے؟‘‘ 

آپ صلی  اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " آدمی کا اپنے ہاتھ سے کام کرنا اور وہ تجارت  جس میں تاجر بےایمانی اور جھوٹ سےکام نہیں لیتا"۔ (مشکوة)

 سچائی کے ساتھ معاملہ کرنے وا لاایمان دارتاجر قیامت کے دن نبیوں، صد یقوں اورشہید وں کے ساتھ ہوگا ‘‘ (ترمذی)

 بددیانتی کی بہت سی قسمیں ہیں مثلا دکان دار گاہک کوخراب چیز فروخت کردیتا ہے، دونمبر چیز دے دیتا ہے۔ اچھی چیز دکھا کر خرا ب دے دیتا، ناپ تول میں کمی کرنا ،نقل کرتا۔

ارشاد ربانی ہے۔

"ہلاکت ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے "(المطففين :3)

 اسی طرح اچھی چیز کےپیسےلے کر گھٹیا چیز دینا، تنخواہ لے کر کام پورا اور اچھی طرح نہ کرنا، دودھ اور دوسری چیزوں میں ملاوٹ کرنا، یہ سب کچھ بد دیانتی ہے اس طرح امتحان میں نقل لگانا بھی بد دیانتی ہے۔ بد دیانتی گناہ کبیرہ ہے ۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے آپ اپنے رب سے عہد کریں کہ آپ کبھی بھی بددیانتی نہیں کریں گے ۔ کا میابی آپ کے قدم چوم گی۔ انشاء الله۔


False swearing is sin|جھوٹی قسم کھانا بہت بڑا گناہ ہے |Urdu Stuff Daily
False swearing is sin|جھوٹی قسم کھانا بہت بڑا گناہ ہے |Urdu Stuff Daily


قسم کھانا.

ہمارےہاں اکثر لوگ جھوٹی قسم کھا لیتے ہیں، خصوصا دکان دار اپنا سامان فروخت کرنے کے لیے اکثر اوقات جھوٹی قسم کھا لیتے ہیں ۔ اسی طرح گواہ عدالت میں معمولی ودنیاوی فائدہ کےلیے جھوٹی قسم کھا لیتے ہیں .جھوٹی قسم کھانا بہت بڑا گناہ ہے چنانچہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے.

جھوٹی قسم  سے سامان بیچنے  والے کی طرف اللہ تعالی قیامت کے دن نظر رحمت نہ فرمائیں گے۔ نہ ان سے کلام فرمائیں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا ۔(مسلم)

کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اللہ تعالی کے سوا کسی اور کی قسم کھاے.قسم سب سے بڑے کی کھائی جاتی ہے تو اللہ سے بڑا کون ہے ۔ لہذا اگر قسم کھانی ہی ہے صرف اللہ کی قسم کھائیں ۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :

 "جس نے غیرالله کی قسم کھائی اس نے کفر کیا یا شرک کیا"۔ (ترمذی) 

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ تم اپنے با  پوں کی قسم کھاو.جس کوبھی قسم کھانی ہوتو وہ اللہ کی قسم کھاے یا خاموش رہے۔(بخاری، مسلم)

 بات بات پرقسم نہ کھا ئیں. غیر ضروری اور بہت زیادہ  قسمیں  نہ کھا ئیں۔


Post a Comment

0 Comments

close