Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertise

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی

  باپ  کو بیٹیوں کی دعا کام آگئی

تین بہنوں کی کہانی  

حضرت سید نا حارث بن نبهان علیہ رحمة الله المنان فرماتے ہیں: میں قبرستان جایا کرتا، قبروالوں کے لئے رحم کی دعا مانگتا اور غور وفکر کرتا، ان کے احوال سے نصیحت حاصل کرتا۔ میں انہیں دیکھتا کہ وہ خاموش ہیں، کلام نہیں کرتے اور نہ ہی ان (مرنے والوں)

کے پڑوسی ان کی ملا قات کو آتے ہیں ، زمین کا پیٹ ان کا بچھونا ہے اور زمین کی پیٹھ ان کا اوڑھنا ہے اور میں انہیں

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 پکارا کرتا: اے قبر والو! دنیا سے تمہارے نام ونشان مٹ چکے ہیں لیکن تمہارے گناہ نہیں مٹے ۔ تم نے بوسیدہ گھروں میں ڈیرے لگا لئے ہیں  تمہارے پاؤں ورم زدہ ہیں ۔‘ پھر میں بہت زیادہ روتا اور اس کے بعد ایک گنبد کی طرف چلا جاتا جس میں ایک قبرتھی  اور اس کے سائے میں سو جاتا۔ ایک مرتبہ میں ایک قبر کے پاس سویا ہوا تھا کہ اچانک صاحب قبرکو

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

د یکھا کہ اس کی گردن میں زنجیرتھی  ، آنکھیں نیلی اور چہرہ سیاہ ہو چکا تھا اور کہ رہا تھا:” ہائے! میری بر بادی و ہلاکت !اگر دنیاوالے مجھے دیکھ لیں تو کبھی بھی الله تعالی کی نافرمانی نہ کریں۔ الله تعالی کی قسم   مجھ سے ان لذات اور ان خطاؤں کے متعلق پوچھا گیا جنہوں نے مجھے ان زنجیروں میں جکڑوایا اور مجھے غرق کر دیا ہے تو ہے کوئی میری فریاد

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 سنے والا ؟ یا میرے گھر والوں کو میری اس حالت کی خبر دینے والا ؟

حضرت سیدنا حارث رحمة الله  فرماتے ہیں:”جب میں بیدار ہوا تو بہت خوف زدہ تھا قریب تھا کہ اس ہولناک منظر سے میرا دل نکل جاتا جو میں نے دیکھا تھا، میں گھر گیا، اور ساری رات اس کے متعلق غور وفکر کرتا رہا۔ جب صبح ہوئی تو گھر والوں کو کہا: میں کل جہاں گیا تھا مجھے دوبارہ وہاں جانے دو، شاید! کوئی قبر کی زیارت کرنے کے لئے آئے تو جو میں نے دیکھا اس کو بتاؤں ۔ جب میں وہاں گیا تو کسی کو نہ پایا میں سو

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 گیا، میں نے پھر دیکھا کہ قبر والے کو چہرے کے بل گھسیٹا جارہا ہے اور وہ کہہ رہا ہے:”ہائے ہلا کت دنیا میں میرے اعمال برے اور عمرطویل  تھی، مجھ پر الله  تعالی سخت ناراض ہے، اگر   الله تعالی نے مجھ پر رحم نہ کیا اور مجھے عذاب سے نہ بچایا تو میرے لئے ہلاکت و بربادی ہے۔ جب میں بیدار ہوا تو اس آنکھوں دیکھے عبرتناک واقعے کی وجہ سے خوف زدہ تھا، بہر حال میں گھر واپس آ گیا اور رات بسر کی، جب صبح ہوئی تو میں پھر قبر کے پاس چلاگیا کہ شاید کوئی قبر کی

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 زیارت کے لئے آیا ہوتو میں اس کو یہ سارا واقعہ سناوں لیکن میں نے قبر کی زیارت کرنے والے کسی شخص کو نہ پایا۔ مجھے نیند آ گئی تو میں نے اس دفعہ صاحب قبر کو دیکھا کہ اس کے دونوں قدموں کو باندھا جارہا ہے اور وہ کہ رہا ہے۔

دنیا والے مجھ سے کتنے بے خبر ہو چکے ہیں، مجھ پر عذاب بڑھایا جارہا ہے، اسباب اور حیلے سب منقطع ہو گئے ،الله

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 تعالی مجھ سے ناراض ہے، مجھ پر ہر سمت سے (رحمت کے) دروازے بند ہیں، ہلاکت ہے میرے لئے !اگر الله تعالی  مجھ پر رحم نہ کرے ۔

حضرت سیدنا حارث رحمة الله   فرماتے ہیں: میں خوف کے عالم میں نیند سے بیدار ہوا، میں نے لوٹنے کا ارادہ ہی کیا تھا 

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

کہ چاند جیسی  تین لڑکیاں آئیں، میں ان سے دور ہو گیا اور قبر کی آڑ میں چھپ گیا تا کہ میں ان کی گفتگو سن سکوں ۔ ان میں سے سب سے چھوٹی لڑکی آگے بڑھی اور قبر کے پاس رک کر کہا: "السلام علیک آپ پر سلامتی ہو۔اے ابا جان! آپ نےصبح  کیسے کی؟ آپ اپنی آرام گاہ میں کیسے ہیں؟ اور آپ کا اپنے ٹھکانے میں ٹھہر نا کیسا ہے؟ آپ ہمارے پاس اپنی محبت چھوڑ کر چلے گئے اور آپ کی خبر گیری کرنا ہم سے منقطع ہوگئی،
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 آپ پر ہمیں بہت زیادغم ہے اور آپ سے ملنے کا بہت شوق ہے۔ پھر وہ بہت زیادہ روئی۔ اس کے بعد دوسری دونوں لڑکیاں آگے بڑھیں ، سلام کر کے کہنے لگیں یہ ہمارے اس باپ کی قبر ہے جو ہم پر بہت شفیق اور بہت مہربان تھا۔ الله  تعالی آپ کو اپنی رحمت سے خوش رکھے، آپ کو اپنے عذاب کے شر اور سزا سے بچائے ۔ اے ابا جان! ہمیں آپ کے بعد اسی تکالیف اورغم لاحق ہوئے کہ اگر آپ انہیں دیکھ لیتے تو غمگین ہو جاتے اور
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 اگر آپ ان سے آگاہ ہو جاتے تو وہ آپ کو رنجیده خاطر کر دیتے۔ مردوں نے ہمارے چہروں کو بے پردہ کر دیا ہے جنہیں آپ ڈھانپا کرتے تھے۔
حضرت سید نا حارث رحمة الله تعالی علیہ  فرماتے ہیں: ان کی یہ باتیں سن کر مجھے رونا آگیا پھر میں تیزی سے ان کے پاس گیا اور سلام کرنے کے بعد کہا: اے لڑ کیو! بے شک بعض اوقات اعمال قبول کئے جاتے ہیں اور بعض اوقات رد کر دیئے جاتے ہیں، میں اس قبر میں رہنے والے تمہارے باپ کے اعمال
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 کو دیکھ کر دکھ میں مبتلا ہو گیا ہوں اور برے اعمال کے سبب اس کی عبرت ناک حالت نے مجھے مزید غمزدہ کر دیا ہے۔ آپ رحمته الله تعالی علیہ  فرماتے ہیں کہ جب ان لڑکیوں نے میری گفتگوسنی تو کہنے لگیں:
اے اللہ تعالی کے نیک بندے! آپ نے کیا دیکھا؟ میں نے بتایا: میں تین دن سے بار بار یہاں آ رہا ہوں اور لوہے کے گر ز اور زنجیروں کی آواز سنتا ہوں ۔‘‘ جب انہوں نے یہ سنا توکہنےلگیں   ، اس سے بڑھ کر بھی کوئی دکھ اور مصیبت
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 ہوسکتی ہے کہ ہم اپنی حاجات کو پورا کرنے اور گھروں کو آباد کرنے میں مشغول ہیں جبکہ ہمارے باپ کو آگ کا عذاب دیا جا رہا ہے۔ الله تعالی کی قسم ! ہمیں چین آئے گا، نہ نیند اور نہ ہی صبر یہاں تک کہ ہم الله تعالی کی بارگاہ میں گریہ و زاری کریں گی ، شاید!وہ ہمارے باپ کو آگ سےآزاد
کردے۔پھر وہ اپنی چادروں میں گرتی پڑتی چلی گئیں۔
حضرت سید نا حارث رحمة الله تعالی علیہ  فرماتے ہیں: میں گھر لوٹا اور رات گزاری۔ جب صبح  ہوئی تو میں پھر قبر کے
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 پاس چلا گیا اور اسی شخص کی قبر کے پاس بیٹھ کر اس کے حال کے متعلق غور وفکر کرنے لگا کہ اچانک مجھ پر نیند کا غلبہ ہوا اور میں سو گیا، میں نے قبر والے کوحسین وجمیل صورت میں دیکھا، اس کے پاؤں میں سونے کے جوتے ہیں اور اس کے پاس خد ام اور غلام ہیں ۔ آپ رحمة الله تعالی علیہ  فرماتے ہیں کہ میں نے اس کو سلام کیا اور کہا: الله تعالی  آپ پر رحم کرے، آپ کون ہیں؟ اس نے جواب دیا: میں وہی شخص
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 ہوں جس کے معاملہ  کو دیکھ کر آپ غمگین ہو گئے تھے، الله تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)
اور میں نے پوچھا: ”آپ کا یہ  حال کیسے ہوا؟ تو اس نے کہا: جب آپ نے مجھے دیکھا تھا اور کل میری بیٹیوں کو میرے بارے میں بتایا تھا تو وہ اپنے گھروں کو جا کر آنسو بہانے لگیں، بالوں کو بکھیر دیا، اپنے رخساروں کو زمین پر رکھ دیا اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں گریہ وزاری کرنے لگیں اور میرے
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 لئے الله تعالی سے بخشش کی دعامانگے لگیں تو الله تعالی نے میرے گناہوں کی بخشش فرما کر مجھے آگ سے آزاد کردیا اور مجھے دلوں کے چین ، سرور کونین صلی الله  علیہ وسلم کا پڑوس عطا فرمایا۔ جب آپ میری بیٹیوں سے ملیں تو ان کو میری اس حالت کے متعلق بتادیں تا کہ وہ   غمگین نہ ہوں ۔ ان کو بتائیں کہ میں باعات ومحلات، حور و غلماں ، مشک و کافور اور فرح وسرور میں ہوں اور یہ بھی بتا دیں کہ الله تعالی نے مجھے معاف فرمادیا ہے۔

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

حضرت سید  نا  حارث رحمة الله تعالی علیہ  فر ماتے ہیں : پس  جب میں بیدار ہوا تو اس منظر سے بہت خوش تھا گھر واپس آیاء رات گزاری، جب صبح ہوئی تو پھر  قبرستان چل پڑا، وہاں پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ لڑکیاں ننگے پاؤں موجود ہیں اور ان کے اوپرغم کے آثار نمایاں ہیں ۔ میں نے ان کو سلام کیا اور کہا: تمہیں مبارک ہو! میں نے تمہارےباپ کو بہت بڑی بھلائی اور وسیع ملک میں دیکھا ہے، اور تمہارے باپ نے مجھے بتایا
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 کہ الله تعالی نے تمہاری دعا قبول فرمائی اور تمہاری کوششوں کورد  نہیں کیا اور الله تعالی نے تمہاری خاطر تمہارے باپ کو بخش دیا ہے۔ لہذا تم اس کی حقدار ہو کہ اس کا شکریہ ادا کرو‘یہ سنتے ہی ان میں سب سے چھوٹی لڑکی نے دعا شروع کر دی اے الله تعالی!اے دلوں کو خوش کرنے والے ! عیبوں کو چھپانے والے! ہمارے غموں کو دور کرنے والے! گناہوں کو بخشنے والے! عیبوں کے جانے والے ! تو میری حاجت کواسی طرح جانتا ہے جس طرح تنہائی میں میرے گناہوں سے معافی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 مانگنے کو جانتا ہے، تو میرے ارادے، میری نیت اور دل کو بہتر جانتا ہے۔ تو ہی میرا مالک ومولی ہے، میری پکڑ  فرمانے والی ذات بھی تیری ہی ہے، میری مصیبتوں کا حاجت روا بھی تو ہی ہے، میری تنہائی کا مونس وغمخوار، میری لغزشوں کو مٹانے والا اور میری دعاؤں کو قبول فرمانے والا بھی تو ہی ہے۔ اگر میں اپنی
 اطاعت میں کوئی کوتاہی کروں اور تیرے منع کردہ کاموں کا
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 ارتکاب کر بیٹھوں تو اپنا فضل و کرم کرتے ہوئے مجھے محفوظ رکھ اور میری پردہ پوشی فرما۔ اے سب سے بڑے کریم !اے مانگنے والوں کی آخری امید اور روز جزاء کے ما لک! تو اچھی طرح جانتا ہے جو میں اپنے دل میں چھپائے ہوئے ہوں، اگر تو نے محض اپنے فضل وکرم سے میری حاجت کو قبول فرمایا ہے اور میرے باپ کے حق میں میری شفاعت کو قبول فرما لیا ہے تو میری روح بھی قبض فرما  لے کہ توہر چاہے پر قادر ہے۔ پھر اس نے ایک زور دار چیخ ماری اور اپنے خالق حقیقی سے جاملی۔

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

پھر دوسری آگے بڑھی ، اس نے بھی بلند آواز سے پکارا: اے الله تعالی!اے گردنوں کوآگ کے عذاب سے آزاد کرنے والے! میری مصیبت بھی دور کر دے، میرے دل سے تمام شکوک وشبہات مٹادے، اے وہ ذات جس نے مجھے سہارا دیا جب میں لڑکھڑا گئی ، اور میری رہنمائی فرمائی جب میں حیرانی کے عالم میں سرگرداں تھی اور مصیبت و تنگدستی کے وقت میری د  ستگیری فرمائی،

Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

اگر تو نے میری دعا کو قبول فرما لیا ہے، اور میری حاجت پوری کردی ہے اور میرے دل کو اپنے ذکر سے آباد کر دیا ہے تو مجھے بھی میری بہن سے ملا دے۔ اس نے بھی ایک زور دار چیخ ماری اور اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

پھر تیسری آگے بڑھی اس نے بھی بلند آواز سے دعا کی :”اے الله تعالی،  تو ہر ایک کی خاموشی اور گفتگو کو جانے والا ہے اور توہی فصل عظیم کا مالک ہے، عزت والا وہی ہے جس کو تو عزت دے، ذلت والا وہی ہے جس کو تو  ذلت کا لباس پہنا دے، شرافت اسی کا خاصہ ہے جس کو تو عطا کرے، سعادت مندی و بدبختی اس کے حصے میں ہے جس کے مقدر میں جوتو لکھ دے، قرب کی لذات وہی حاصل کرسکتا ہے جس کو تو قرب عطا فرمائے ، دوری و جدائی کاغم وہی جانتا ہے جس کو تو
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 اپنی رحمت سے دور کر دے، تیرے فضل و کرم سے وہی محروم ہوسکتا ہے جسے تو خود محروم رکھے ، جس کو تو نواز دے ونفع حاصل کرنے والا اور جس کونہ  نوازے وہ نقصان اٹھانے والا ہو جاتا ہے۔ میں تجھ سے تیرے اس اسم اعظم کے واسطے سے سوال کرتی ہوں کہ جس کوتو نے رات پر رکھا تو وہ تاریک ہوگئی ، دن پر رکھا تو وہ روشن ہو گیا، پہاڑوں پر رکھا تو وہ گر کر ہموار ہو گئے ، ہواوں پر رکھا تو وہ چلنے لگیں، آ سمانوں پر رکھا تو وہ بلند ہو گئے ، زمین پر رکھا تو وہ بچھونا بن گئی ، اور فرشتوں پر رکھا تو وہ سجدہ
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 ریز ہو گئے ۔ اے الله  تعالی  !اگر تو نے میری حاجت پوری کر دی ہے اور میری دعا قبول فرمائی ہے تو مجھے بھی میری بہنوں سے ملا دے۔ پھر اس نے ایک زور دار چیخ ماری اور
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی
Moral Stories in Urdu |Three Sister Story|Sabaq Amoz Kahani Hindi/Urdu|Islamic Moral Stories| تین بہنوں کی کہانی  

 اس کی روح بھی  پرواز کرگئی ۔ حضرت سید نا حارث رحمة الله تعالی علیہ  فرماتے ہیں کہ مجھے ان کے احوال سے اور ان کی موت کے اس طرح ایک دوسرے کے قریب قریب ہونے سے تعجب ہوا۔ 

Post a Comment

0 Comments

close